20 دسمبر 2011 - 20:30

جمعیۃالوفاق الاسلامی نے اپنے بیان میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے عوام کو کچلنے کے خونی سلسلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی طرف سے ان واقعات سے باخبر رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی سب سے بڑی سیاسی جماعت جمعیۃالوفاق الاسلامی نے آل خلیفہ کے مظالم و جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ سے مطالبہ کیا کہ بحرین میں جاری واقعات و حادثات، روا رکھے جانے والے مظالم اور جرائم، قتل، ٹارچر اور اجتماعی سزا نیز پر امن شہریوں کی وحشیانہ سرکوبی پر منتج ہونی والی انسانی حقوق کی روزمرہ پامالی کے بارے میں فوری طور پر اپنی تحقیقات کا آغاز کرے اور بحرین کے موجودہ حقائق اور ملت بحرین کو روزمرہ زندگی میں درپیش صورت حال سے آگہی حاصل کرے۔بیان میں کہا گیا ہے: رہائشی علاقوں کو آل خلیفہ کی سیکورٹی اور فوجی فورسز کے ہاتھوں زہریلی گیسوں اور آنسو گیسوں میں ڈبو دیئے جانے کے دائمی عمل سے بحرینی شہریوں کی جانوں کو براہ راست خطرات لاحق ہوچکے ہيں اور ان ہی خطرات میں سے ایک یہ ہے کہ آل خلیفہ حکومت اس روش کو بروئے کار لا کر عوام کو بغیر شور مچائے خاموشی سے قتل کررہی ہے۔الوفاق کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان گیسوں کا بے تحاشا استعمال، خاص طور پر رہائشی علاقوں میں، عوم میں سے بہت سے افراد کی موت اور لوگوں کی علالت اور بیماریوں کے اسباب فراہم کررہا ہے۔

.......

/169

تفصیل کے لئے روجوع کیجئے:

انقلاب بحرین کا 333واں دن/ آل خلیفہ کے غنڈوں کی طرف سے شعائر حسینی کی توہین